حکومتِ پنجاب نے اس سال بھی مستحق گھرانوں کو رمضان نگہبان کے تحت پیکیج دینے کا اعلان کر دیا
اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ نگہبان رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے، یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے، نگہبان رمضان پیکج کے لیے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کردی گئی ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکج کے لیے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کردی اور نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کا حکم بھی دے دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت نگہبان رمضان پیکیج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کو بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے پی ایس ای آر م(PSER)یں رجسٹریشن ضروری ہے جبکہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ سال بھی 30 ارب روپے مالیت کا نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
0تبصرے