بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام / کفالت پرگرام کے آپ اہل ہیں یا نہیں اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعہ ابھی چیک کریں
آپ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےمستحق ہیں یا نہیں یہ جاننے کےلئےاپنےکمپیوٹرائزڈ نیشنل شناختی کارڈ نمبر ( CNIC) کو 8171 پر میسج کر یں۔ اس کے علاوہ آپ آن لائن پورٹل پر کمپیوٹرائزڈ نیشنل شناختی کارڈ نمبر کے ذریعہ بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنی اہلیت کی حیثیت کو چیک کر سکتے ہیں۔ آن لائن پورٹل کے ذریعہ اپنی اہلیت بارے جاننے کےلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
دیئے گئے خالی بکس میں اپنا مپیوٹرائزڈ نیشنل شناختی کارڈ نمبر لکھیں دوسرے خالی بکس میں سامنے دیا گیا کوڈ لکھیں اور معلوم کریں پر کلک کریں۔
بے نظیر کفالت کا نقد وظیفہ وصول کرنے کا عمل
- اگر کسی خاندان کی خاتون بے نظیر کفالت پروگرام کی اہل ہیں تو اسے موبائل فون پر 8171 سے ایک SMS موصول ہوگا۔
- ایس ایم ایس کے بعد بے نظیر کفالت کی رقم کی وصولی کےلئے مذکورہ اہل خاتون کو BISPکے قریبی مقررہ کردہ دفتر جانا ہو گا۔
- بایو میٹرک کے ذریعے پہلی قسط وصول کرنے کے لیے اس کے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ تحصیل آفس میں تصدیق ہو گی
- اگلی قسطیں BISP ky کسی بھی POS و دیگر دفاتر سے بھی وصول کی جا سکتی ہیں۔
- فراہم کردہ CNIC کا کوئی ریکارڈ نہیں۔
- 1- 8171 پورٹل پر کوئی ریکارڈ نہ ہونے کی صورت میں، گھر کا کوئی بھی بالغ فرد قریبی رابطہ کر سکتا ہے۔
- بے نظیر رجسٹریشن ڈیسک، گھریلو سروے کے لیے BISP تحصیل آفس میں قائم کیا گیا ہے۔
بے نظیرکفالت پروگرام میں کیسے داخل ہوں؟
مرحلہ 1:- منظور شدہ کٹ آف میں آنے والا گھر "اہل" قرار دیا جائے گا۔
مرحلہ 2: - صرف ایک شادی شدہ خاتون جس کے پاس درست CNIC ہے اور وہ کسی میں پروفائلنگ سے پاک ہے۔اہل گھرانے کو مستفید ہونے والا قرار دیا جائے گا۔
مرحلہ 3:- م8171سے میسج/ایس ایم ایس اہل مستفید کو فراہم کردہ موبائل نمبر پر بھیج دیا جائے گا
مرحلہ 4:-ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعدفائدہ اٹھانے والا اپنی تحصیل/ضلع میں قریبی POS کا دورہ کرے گااور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اس کی پہلی نقد گرانٹ حاصل کریں۔
مرحلہ 5:- شکایت کے ازالے کے لیے وہ متعلقہ BISP کے متعلقہ تحصیل دفترمیں اپنی شکایت درج کرائے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
0تبصرے