وزیراعلیٰ پنجاب ٹیوب ویل سولر سکیم کے لیے رجسٹریشن کرائیں

Shaoor
By -
0


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سولر رائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل پروگرام میں ابھی رجسٹر ہو


زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے تحت پہلے مرحلے میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جا رہے ہیں، جس پر 9 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے سے کسانوں کو ڈیزل اور بجلی کے مہنگے اخراجات سے نجات ملے گی اور زراعت مزیدمستحکم ہوگی۔ 5 لاکھ سے زائد کاشتکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔



وزیر اعلیٰ پنجاب سولر رائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا


 اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے کہاکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے۔ زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتا ہے۔ 


وزیراعلی مریم نوازشریف نے سولر رائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا۔ پہلے مرحلہ میں پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے۔ حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن کے لئے 9 ارب روپے کی سبسڈی دے گی ۔ 10کلو واٹ تک 5 لاکھ، 15 کلو واٹ تک ساڑھے 7 لاکھ اور 20 کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی ۔ کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔کاشتکار گھر بیٹھے https://cmstp.punjab.gov.pk/ پر آن لائن ٹیوب ویل سولررائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔


وزیراعلیٰ پنجاب ٹیوب ویل سولر سکیم کے لیے رجسٹریشن کرایں

وزیراعلی مریم نوازشریف کا کسانوں کی آسانی کیلئے شاندار اقدام
پنجاب میں زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحٹ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے 9 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس سے فصلوں کو پانی دینے کی مد میں لاگت محض 50 روپے فی ایکڑ تک ہو جائیگی۔ 
زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کے پہلے مرحلے میں 8000 ٹیوب ویل سولر پر منتقل کیے جائیں گے جس میں سے اب تک5,00,000 سے زائد کاشتکار پروگرام کیلئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام میں  کسانوں کیلئے درج ذیل سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔

• 10 کلو وولٹ : 5 لاکھ روپے
• 15 کلو وولٹ : 5.8 لاکھ روپے
• 20 کلو وولٹ : 10 لاکھ روپے

Tags:

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)