وزیر اعلی پنجاب کا بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کا فیصلہ

Shaoor
By -
0


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر  پنجاب حکومت نےعملدرآمد  شروع کر دیا ہے ، پہلے مرحلہ میں پلاٹ کس کس کو ملے گا اعلان کر دیا گیا۔


وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کواپنا گھر دینے کا وعدہ پورا کر دیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے اور فوری طور پر  پنجاب کے بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا آغاز  بھی کر دیا گیا ہے۔


وزیر اعلی پنجاب کا بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کا فیصلہ


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 22 اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ مفت دیئے جائیں گے، ان میں  راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں میں 658 پلاٹ دیئے جائیں گے،  فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں 288 پلاٹ ، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں 518 ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 سکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں 27 پلاٹ ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کو دیئےجائیں گے جبکہ حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں  بھی3 مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔


اس کے علاوہ  چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پو، بہاولپور اور بہاولنگر  میں بھی  فری پلاٹ سکیم میں کا آغا زکیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے۔ نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے۔ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔

Tags:

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)