وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم/ہونہار سکالرشپ کا طریقہ کار

Shaoor
By -
0


پنجاب کے ہونہار طلبا کیلئے بڑی خوشخبری !

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر ، تھرڈایئر اور فورتھ ایئر کے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔سکالر شپ کے تحت دیگر صوبوں کے ہونہار طلبہ کو بھی سکالر شپ دی جائے گی سکیم میں دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ ہونہار سکالر شپ سکیم میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر 1 لاکھ 10 ہزار کردی جبکہ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم اہلیت 65 فیصد مقرر کی گئی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز کی ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت بی دے دی ہے۔



Registration Process for CM Punjab Laptop Scheme 2025


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے، ہم ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔

کون سے جدید لیپ ٹاپ سٹوڈنٹس کو دیئے جائیں گے؟

وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم 2025 کے تحت، حکومت مستحق طلباء میں کور i7 پروسیسرز کے ساتھ 13ویں جنریشن کے لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔حکومت نے 2,000 اقلیتی طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے، ان طلباء کو ترجیح دیتے ہوئے جو سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مزید برآں، جنوبی پنجاب کے طلباء لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32 فیصد ہوں گے۔


لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تفصیلات

پنجاب لیپ ٹاپ سکیم مندرجہ ذیل طور پر لیپ ٹاپ مختص کرے گی:

  • یونیورسٹی کے طلباء کے لیے 20,000 لیپ ٹاپ
  • کالج کے طلباء کے لیے 14,000 لیپ ٹاپ
  • ٹیکنیکل اور ایگریکلچر کے طلباء کے لیے 4000 لیپ ٹاپ
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کے لیے 2000 لیپ ٹاپ
  • کمپیوٹر سائنس، طب، انجینئرنگ، سماجی علوم، کاروبار، زراعت، اور مطالعہ کے دیگر متعلقہ شعبوں میں طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

Tags:

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں (0)