ہمت کارڈ کیا ہے بنوانے کا کون کون اہل ابھی جانیئے اوربنوانے کےلئے آن لائن درخواست دینے کا مکمل طریقہ و دیگر تفصیلات اُردو میں
ہمت کارڈ کیا ہے؟
ہمت کارڈ حکومت کی طرف سے معذور افراد کو دی جانے والی مختلف قسم کی خدمات کا ایک پیکیج ہے جس میں اس وقت حکومت پنجاب کی طرف سے سہ ماہی بنیادوں پر 10500روپے کا وظیفہ ہے جس کی ادائیگی حقدار خاص افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعہ کی جائے گی۔اس کے علاوہ مستقبل میں بھی خاص افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بھی اسی کارڈ کے ذریعہ دی جائیں گی۔
ہمت کارڈ کے حصول کے لیے اہلیت کا معیار
- درخواست دہندہ معذورا فراد پنجاب کے مستقل رہائشی ہو
- معذور افراد سوشل ویلفیئر پنجاب سے تصدیق شدہ ہو
- معذور افراد کام کرنے کے قابل نہ ہو
- معذور افراد سرکاری یا پرائیویٹادارے میں ملازم نہ ہو
- معذور افراد بیت المال، زکوٰۃ فنڈ، پی ایس پی اے، بی آئی ایس پی وغیرہ سے کسی قسم کی کوئی گرانٹ یا مدد نہ لے رہے ہوں
- معذور افراد کا بے نظیر انکم سپورٹس (BISP) کی طرف سے جاری کردہ PMT سکور 45 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے
- معذور افراد کے بنیادی ڈیٹا ( جیسا کہCNIC، پتہ، موبائل نمبر، تعلیم اور تجربہ وغیرہ) DPMIS کے ریکارڈمیں اپ ڈیٹ ہو
معذور افراد ہمت کارڈ کے اہل ہیں یا نہیں آن لائن چیک کرنے کا طریقہ
ہمت کارڈ کی اہلیت کو گھر بیٹھے چیک کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:
- نیچےدیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویب پورٹل کھولیں
- ویب پورتل میں دیئے گئے خانہ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں
- شناختی کارڈ نمبر داخل کرتے وقت کوئی ڈیش نہ ڈالیں
- نیچے دیئے گئے 'Submit'کے بٹن پر کلک کریں
- آپ ہمت کارڈ کے اہل ہیں یا نہیں مکمل تفصیلات سامنے ٓآ جائیں گی
ہمت کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا مکمل طریقہ
ہمت کارڈ حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار درج ذیل ہے
- نیچےدیے گئے لنک پر کلک کریں اور ویب پورٹل کھولیں
- ڈائیں طرف دیئے گئے خالی خانوں میں پوچھی گئی معلومات کو احتیاط سے پُر کریں اور اپنا اکاؤنٹ بنائیں
- اکاؤنٹ بنانے کے بعد، آپ کو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور پاس ورڈ درج کرکے دوبارہ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
- اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد آپ کو اپنی باقی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی
- جیسے ہی آپ اپنی باقی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں گے، آپ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
اس کے بعد پنجاب بیت المال کی ٹیم آپ کے گھر آ کر آپ کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کرے گی۔ اگر وہ آپ کو ایسی معذوری میں مبتلا پاتے ہیں کہ آپ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں، تو آپ کو ہمت کارڈ جاری کیا جائے گا۔
مطلوبہ ضروری دستاویزات
رجسٹریشن کے دوران درج ذیل دستاویزات جمع کرنے کی ضرورت ہے:
- شناختی کارڈ (CNIC)
- معذوری کی میڈیکل رپورٹ
- پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر
- رہائش کا ثبوت (مثلاً یوٹیلٹی بل یا رہائشی سرٹیفکیٹ)
ہمت کارڈ پنجاب حکومت کی جانب سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھایا جانے والا ایک اہم اقدام ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔ اور اس وقت پنجاب بھر میں اس کارڈ کی تقسیم اور نئی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس مضمون کا مقصد ان لوگوں کو مکمل رہنمائی فراہم کرنا تھا جنہوں نے اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے اور وہ اپنی اہلیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ تاکہ وہ جان سکیں کہ آیا انہیں ہمت کارڈ فراہم کرنے کا اہل قرار دیا گیا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اس حوالے سے آپ کا کوئی سوال ہےہیلپ لائن نمبر 1312پر رابطک کر سکتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
0تبصرے