پنجاب کے12لاکھ مستحق گھرانوں کو راشن کارڈٖ دیئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔
لاہور میں اسپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز شریف نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب میں راشن کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت پنجاب کے رہائشی ساڑھے 12 لاکھ افراد کو راشن کارڈدیئے جایں گے۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات کا کچھ مداوا ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے اور اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو ضرور رجسٹر کروائیں میں خصوصی افراد کے اہل خانہ کا دکھ جانتی ہوں، ریاست ضرورت مندوں کا خیال کرتی اور کمزور افراد کی آواز سنتی ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت 2 ہزار بچیوں کی شادیاں انجام پائیں، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہو جاتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
0تبصرے